Categories: Latest News

پشاور کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی؛ 200 دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں

صوبہ خبیرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں صدر کے علاقے میں قائم موبائل فون مارکیٹ میں رات گئے لگنے والی آگ لگنے سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔ ٹائم سینٹر نامی پلازہ میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرز نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوالی گئی تھیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موبائل مارکیٹ کی دو منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں، مارکیٹ میں موجود بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

حکام کے مطابق موبائل مارکیٹ کے قریب واقع گھروں کو خالی کرا لیا گیا، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

14 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago