Long-standing enmity turns into bloody clash in Tehkal, 2 killed, 11 injured
پشاورلائیو – تھانہ تہکال کی حدود شہید گلی، تہکال پایاں میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خونریزی میں بدل گئی۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ قتل و مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں ملزمان خیال گل، فخر امام (پسران میاہ گل)، برکت، مہربان شاہ (پسران موران شاہ)، اور قاضی خان ولد گل خان ساکنان تہکال نے کھلے عام فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں:
جاں بحق افراد
زخمی افراد
ناصر ولد محمد افضل
فرحان ولد امین اللہ
جمیل خان ولد سلیم
آصف ولد جمیل
شاہد ولد ذاکر
مسمات ذکیہ دختر گل داد
مسمات حسن زادہ زوجہ غریب گل
عرفان ولد غریب گل
وقار حسین ولد شریف حسین
محمد ایان ولد خالد حسین
عادل ولد گل نیاز
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان پشاور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…