Peshawar: Three people killed in firing on a motorcyclist within the limits of Tehkal police station
پشاورلائیو: پشاور کے علاقے تھانہ تہکال کی حدود سپین جماعت کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود وقار ولد واجد شاہ، ثمین جان اور حسنین ساکنان ریگی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹاؤن آصف شریف، ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان اور تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانے قتل مقاتلے کی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہو رہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی خول اور دیگر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مقتولین کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی ان کی موجودگی میں کی جائے گی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…