Categories: Latest News

پشاور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک – مشرق نیوز: تفصیلات کے مطابق پھندو، چونا چھٹی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے حاملہ ہونے کے معاملے میں پولیس نے پروفائلنگ کے دوران مرکزی مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی فقیر آباد سرکل کے مطابق ملزم کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی، ملزم چونا بھٹی پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں 5 ماہ قبل تیرہ سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزم بچی کو بہانے سے ساتھ لے گیا تھا اور جوس پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی، بچی کو طبیعت ناسازی کے بعد اہل خانہ اسپتال لائے جہاں وہ ایڈمٹ رہی اور دوران علاج چل بسی۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago