Categories: Latest News

غیرت کے نام پر لڑکی قتل’ خفیہ تدفین کی کوشش ناکام’ ملزم گرفتار

کسوٹی ڈیجیٹل: پشاور پولیس نے غیر ت کے نام پر 15 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نعش خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واردات میں ملوث مقتولہ کے والد سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تھانہ انقلاب پولیس کو اطلاع ملی کہ کو چیان قلعہ میں 15 سالہ لڑکی کوغیرت کے نام پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے بڑی بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان جرم چھپانے کی خاطر میت کی تجہیز و تدفین کی تیاری کر رہے ہیں،اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی صدر سر کل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب خالد خان آفریدی اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل نے چھاپہ زنی کے دوران بر وقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملوث ملزمان احسان اللہ ولد فرید اللہ،جمعہ گل اور محمد گل پسران اختر خان کوگر فتار کرلیا گیا،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر مسماة(ر)کے قتل میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتارملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago