Categories: Latest News

پشاور: مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات

پشاور: مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات

ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور پانچویں واردات کے دوران اسے پکڑ لیا گیا

پشاور: پشاور میں مردہ بچیوں کو قبروں سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، 19 سالہ افغان نوجوان پانچویں مردہ بچی سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی صدر فدا حسین نے ڈی ایس پی سعید الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں شیخان قبرستان میں قبر کھود کر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملی جس پر بڈھ بیر ایس ایچ او ملنگ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم سلمان سکنہ افغانستان حال باڑہ قدیم کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایاکہ قبرکی کھدائی اور بچی کی نعش نکالنے کے دوران وہاں موجود چوکیدار نے اسے دھر لیا تھا، بچوں کی نعشیں نکالنے پر مقامی افراد میں بھی شدید اشتعال پایا گیا اور ملزم کی جان کو خطرہ تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو ان کی تحویل سے چھڑوایا اوراسے تھانے منتقل کردیا جس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران 19سالہ ملزم نے اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ ان کا گھر قبرستان کے قریب ہے اور اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کیلئے وہ اس قسم کی گھناونی حرکتیں کررہا تھا، ملزم حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ بارہویں جماعت پاس بھی ہے، ملزم نے پولیس کو مزید بتایاکہ وہ اس سے قبل بھی چارمرتبہ قبریں کھود چکا ہے، بچوں کی لاشیں وہیں چھوڑ دیتا تھا جبکہ بچی کی نعش لے کر وہ جنگل نما مقام پر لے جاتا اور اس کی بے حرمتی کرتا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم بچیوں کو قبروں سے نکالنے کے بعد ان کی لاشیں صاف کرتا، انہیں کپڑے پہناتا اور پھر زیادتی کرتا تھا، ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور پانچویں واردات کے دوران اسے پکڑ لیا گیا۔

فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد افغان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کا رہائشی اور حال باڑہ قدیم میں مقیم ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ملزم کو افغانی بتایا ہے۔

پولیس نے ان علاقوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جہاں ملزم وارداتیں کرتا تھا۔ 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

18 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

3 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago