Latest News

عورتوں کا روپ دھارکرگھروں میں گھس کراسلحہ کی نوک پر مستورات کو لوٹنے والا برقعہ پوش چور گرفتار۔

مردان۔ عورتوں کا روپ دھارکرگھروں میں گھس کراسلحہ کی نوک پر مستورات کو لوٹنے والا برقعہ پوش چور گرفتار۔لوٹا گیا سونا, واردات میں استمعال ہونے والا برقعہ اور اسلحہ پستول 30بور بھی برآمد۔

#Mardan News Updates

تفصیلات کے مطابق مورخہ 07 اکتوبر کو مسمی مصباح اللّٰہ ولد اعظیم اللّٰہ سکنہ گڑھی دولتزئی نے اپنے گھر میں عشاء کی نمازکے وقت برقعہ پوش چور کے گھسنے اور اسلحہ کی نوک پر مستورات سےزبردستی زیورات چیھننےکی رپورٹ نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی جس سے علاقہ میں کافی خوف وہراس پھیلا ہوا تھا۔ڈی پی او ڈاکٹر ذاہداللّٰہ نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی شیخ ملتون شبیر احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تاجبر شاہ اور تفتیشی افسر واجدخان کو سونپ دی۔تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث فوادخان ولد شاہ زمین سکنہ گڑھی اسماعیل زئی تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا برقعہ، اسلحہ اور لوٹا گیا چار تولہ سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

28 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago