Categories: Latest News

دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو مدرسہ کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والا حساس واقعہ میں ملوث ملزمان پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار

فقیرآباد ڈویژن کے تھانہ گلبہار پولیس کی اہم کاروائی، دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو مدرسہ کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والا حساس واقعہ میں ملوث ملزمان پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ پستول، موٹرسائیکل بھی برآمد

پشاور(نیوز رپورٹ ) دو دن قبل فقیر آباد ڈویژن کے تھانہ گلبہار کے علاقہ شیخ آباد میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کی نگرانی میں اے ایس پی گلبہار حسیب اشرف، ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی، جس کے دوران خصوصی ٹیم نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا، ملزمان میں ایک شیخ آباد جبکہ دوسرا سرکلر روڈ بانو کا رہائشی ہے، جن کا منظم سنیچرز گروہ سے تعلق ہیں جوکہ گلبہار سمیت مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، گرفتار دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سمیت کا بھی اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل 14مارچ کو تھانہ گلبہار کی حدود شیخ آباد میں مدرسہ کی طالبات کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ضمن میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے سمیت مقامی تھانہ گلبہار میں مقدمہ ردج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،

واقعہ کا سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ آمین چیمہ، کی نگرانی میں اے ایس پی گلبہار حسیب اشرف، ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،

خصوصی ٹیم نے جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی، جبکہ مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کیں، گزشتہ روز ایس پی فقیر آباد ڈویژنز اسامہ امین چیمہ کی ہدایت پر اے ایس پی گلبہار حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سروس روڈ نزد رنگ روڈ پر ناکہ بندی پر موجود تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر مشکوک موٹرسائیکل سوارون کو روکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے راہ فرار اختیار کی، جبکہ اس دوران پولیس نے بھی ان کا تعاقب کیا، ملزمان نے گرفتاری کی بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جن کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی، جبکہ کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہزن کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو صیح حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت لقمان عرف لوکی ولد امان اللہ اور دوسرے کی کامران عرف کامو ولد جاوید سے ہوئی، ملزمان میں ایک شیخ آباد اور دوسرا سرکلر روڈ بانو کا رہائشی ہے، جن کا تعلق منظم سنیچرز گروہ سے ہے جوکہ گلبہار سمیت مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، جن کی گزشتہ دونوں مدرسہ کی طالبات کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی، جس سے طالبات نے بھاگ پر جان بچائی جبکہ ایک طالبہ گر کر زخمی بھی ہو گئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، گرفتار دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

8 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

13 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

24 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago