Categories: Latest News

افغان تاجروں کی وطن واپسی سے پشاور سنسان، کاروبار اور اسکول بند

افغان تاجروں کی وطن واپسی سے پشاور سنسان، کاروبار اور اسکول بند

پشاور(اوصاف نیوز)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے کاروبار کرنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں سرگرم تقریباً ایک ہزار افغان تاجروں نے کاروباری مراکز، دکانیں اور رہائشی مکانات چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واپسی کرنے والے مہاجرین میں موبائل اور الیکٹرانکس کے تاجران، کپڑوں کے کاروباری، ہوٹل اور تندور مالکان، میڈیکل اور دوا کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں 500 سے زائد نجی کلینک اور میڈیکل سنٹرز بند ہو چکے ہیں، تقریباً 30 شادی ہالز اور 250 نجی تعلیمی ادارے بھی عارضی طور پر بند ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وطن واپسی کرنے والے مہاجرین میں ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں۔ کوچی قبیلے سے تعلق رکھنے والے بعض مشکوک مہاجرین کے قومی شناختی کارڈز جعلی قرار پائے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پشاور میں چھوٹے کاروباری افغان مہاجرین کی واپسی سب سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد کاروباری مراکز اور رہائشیں خالی کرنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے صوبے کی مقامی معیشت، روزگار کے مواقع اور تعلیمی نظام پر فوری اور طویل المدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خالی دکانیں اور بند اسکولوں نے شہر کی رونق پر گہرا اثر ڈالا ہے اور عوام میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

24 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago