ویب ڈیسک : جنوری 29, 2023 موٹر سائیکل سواروں نے بی آر ٹی گلبہار اسٹیشن کے انڈر پاس کو شاہراہ عام بنا دیا ، انڈر پاس میں موٹر سائیکلوں کی بھرمار ہے جو دوسرے شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سیکورٹی اہلکار بھی انہیں روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ بی آرٹی اسٹیشن گلبہار کے انڈر پاس کے دونوں اطراف کچھ عرصہ قبل رکاوٹیں کھڑی کرکے موٹرسائیکلوں اور سائیکلوں کی آمدورفت کو بند کر دیا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر رکائوٹیں/بلاکس ہٹا دی گئیں
جس کے بعد موٹرسائیکل اورسائیکل سواروں نے انڈر پاس کو مستقل گزرگاہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف گرد و غبار بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف چڑھائی پر رفتارتیز کرنے سے شورشرابا بھی بنتا ہے جبکہ اس سے حادثات بھی رونما ہوسکتے ہیں ۔ شہریوں کے مطابق جب یہاں سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں تو پھر کس طرح یہاں موٹرسائیکل سوار داخل ہورہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ انڈر پاس میں کھڑے بی آر ٹی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو موٹرسائیکل سے اترنے کا مشورہ تو دیا جاتا ہے تاہم ان کی غیر موجودگی پر وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اپنی بے حسی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بی آر ٹی اسٹیشن کے ہیڈ کے مطابق انہوں نے صبح وایوننگ شفٹس کیلئے دوسیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی ہے تاہم بعض موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر وہ ان سے لڑائی جھگڑا شروع کردیتے ہیں۔
via: Mashirq Tv
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…