Motorway Police returns missing ring worth Rs 10 lakh to American woman
لاہور- ویب ڈیسک: موٹر وے پولیس نے 10 لاکھ روپے مالیت کی گمشدہ قیمتی انگوٹھی امریکی خاتون کو واپس کر دی۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ امریکی خاتون کی انگوٹھی لاہو رسے ڈیرہ غازی خان کے سفر کے دوران گم ہو گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق خاتون کی انگوٹھی 10لاکھ روپے مالیت کی تھی جسے تلاش کرکے انگوٹھی امریکی خاتون کو واپس کر دی گئی۔
دوسری جانب سیف سٹی لاہور نے بھی شہری کا گم ہونے والا پرس تلاش کر کے اسے واپس لوٹا دیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق جوہر ٹاؤن سے شہری کی ون فائیو پر پرس ملنے کی کال موصول ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کالر نے بتایا پرس میں کیش، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم سمیت دیگر ضروری کاغذات ہیں، پرس ملنے پر مالک نے شہری، سیف سٹی حکام اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
via: Geo News
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…