پشاور: کھلاڑیوں کو ادائیگیوں کے لیے جاز کیش کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

MoU signed with Jazz Cash for player payments

پشاور: کھلاڑیوں کو ادائیگیوں کے لیے جاز کیش کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کھیلوں کے شعبے میں ادائیگیوں کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے ذریعے جاز کیش کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند کی سربراہی میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت اب کھلاڑیوں کو رقوم براہ راست جاز کیش اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی، جس سے روایتی کاغذی کارروائی اور بینکوں کے چکر ختم ہو جائیں گے۔

حکام کے مطابق نئے نظام سے ادائیگیوں میں شفافیت، تیزی اور آسانی آئے گی، جبکہ کھلاڑیوں کو بروقت مالی سہولیات میسر ہوں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاج محمد خان ترند نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے فروغ سے کھیلوں کے شعبے میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور یہ اقدام کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ بدعنوانی کے امکانات کو بھی کم کرے گا۔


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور