پشاور: اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرارکے قتل میں ملوث سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار بشیر احمد کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ لیکچرار بشیر احمد کے قتل میں ملوث ملزم سکیورٹی گارڈ کو کرک سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شیر محمد کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس کرک روانہ ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ اور لیکچرار کے دوران جھگڑا ہوا تھا جس پر گارڈ نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کیا۔

Tags:
#PeshawarLive · Islamia Collage Peshawar · Islamia College · Khyber news · Peshawar Latest News · Peshawar live · Peshawar News in Urdu · PESHAWAR NEWS TODAY · Peshawar Sports News · Peshawar: A security guard involved in the murder of a lecturer of Islamia College has been arrested · Urdu News · urdu news peshawar
Categories:
Latest News

