کسوٹی ڈِجیٹل : افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لے کر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے فی کس میں نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…