Categories: Latest News

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار

سید دانیال حسین – کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر افغانوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی کے دوران غیرقانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپا مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے متعدد شناختی اور سفری دستاویزات برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری میں غیرقانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپے کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس اورشناختی کارڈ برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے م طابق دوران تلاشی ٹریول ایجنسی کے دفتر سے لیپ ٹاپ اور دیگرسفری دستاویزات بھی برآمد کیے گئے۔

via Geo News

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago