بی آر ٹی بس کمپنی کی جانب سے تحقیاتی رپورٹ؛تمام خرچ بس کمپنی خود برداشت کر رہی ہے
موٹر کنڑولر تبدیل کئے جارہے ہیں
پشاور؛ (پشاورلائیو )گذشتہ ماہ بس کمپنی کی سفارش اور مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عارضی طور پر معطل کرنے کا مقصد بی آر ٹی بس کمپنی کی جانب سے تمام بسوں کی مکمل جانچ پڑتال کرنا اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تھا۔ بی آر ٹی بس کمپنی ماہرین کی جانب سے تحقیاتی رپورٹ میں بسوں میں آگ لگنے کی وجوہات بیان کی گئیں ہیں۔بس کمپنی رپورٹ کے مطابق بسوں میں کرنٹ کی غیر معمولی ترسیل کی وجہ سے کاپیسٹر کی کارکردگی متاثر ہوئی اور شارٹ سرکٹ کا باعث بنی۔ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کمپنی ماہرین کی جانب سے تمام مسائل کا دیرتک چلنے والا حل تلاش کرلیا گیا ہے جو مقامی بیرون ملکی حالات کے پیش نظر انے والے 12سالوں تک کارآمد ہوگا۔ مزید بس کمپنی ماہرین کی طرف سے بسوں میں لگے موٹر کنڑولرز کو اپڈیٹ کر کے تبدیل کیا جارہا ہے اور بسوں کے درجہ حرارت کو مناسب طور پر برقرار رکھنے اور بسوں کی وائرنگ کو مزید موئثر بنانے کے حوالے سے بھی ہنگامی سطح پر خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ تمام بسیں اور انکے آلات وارنٹی میں ہیں۔بسوں کے آلات کی مرمت، اپدیٹینگ سمیت تبدیلی کا خرچ بس کمپنی خود برداشت کر رہی ہے۔بس کمپنی کی سفارش پر بی آر ٹی سروس کو 25اکتوبر تک بحال کردیا جائے گا۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…