Categories: Latest News

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں، پٹرولیم ڈویژن

پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں  اضافے کی منظوری کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

: پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سی سی آئی نے کمرشل بنیادوں پر تیسرے فریق کو قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کی منظوری دی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل نے تیسرے فریق کو گیس کی فروخت میں 50 فیصد حصہ دینے کی وزارت کی تجویز پر غور کیا تھا تاہم سی سی آئی نے آخر کار مسابقتی بنیادوں پر تیسرے فریق کو گیس کی فروخت کو موجودہ 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر میں اس اضافے کو قیمتوں میں اضافے کے طور پر غلط نہ سمجھا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ حصص میں اضافے کو غلط طریقے سے قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لئے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جبکہ سندھ،بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 8.57 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھاکر نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی ہے۔اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا ہے تاہم اب پٹرولیم ڈویژن نے وضاحت جاری کردی ہے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago