Categories: Latest News

ملک بھر میں احتجاج: پشاورمیں بھی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن کی جارہی ہے

بدترین مہنگائی، بجلی کے بھاری بھر کم بل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تاجر برادری کی جانب سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

معاشی حب کراچی میں کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے، پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، اورنگی ٹاؤن، شیرشاہ، داؤد چورنگی کے علاقوں میں شہری احتجاج کر رہے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان پیرمحل، ڈسکہ، ناروال، ٹبہ سلطان پور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے، سوات، مالاکنڈ، چمن اور کوئٹہ میں بھی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

کراچی کے تاجروں کی جانب سے جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے، تنظیم تاجران، انجمن تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی، پٹرول نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا تو ملک بھر میں مظاہرے کرینگے، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تاجر بجلی بلز، بھاری ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف کاروبار بند رکھیں۔

شیخوپورہ میں انجمن تاجران کے دونوں گروپوں کی جانب سے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، سول سوسائٹی، تاجربرادری اور وکلا تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پشاور میں بھی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن کی جارہی ہے

via: Daily AAJ

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago