Categories: Latest News

دو لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی، ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی

دو لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی، ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی

اسلام آباد: آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد کے ایف بی آر حکام سے مذاکرات ہوئے جن میں ایف بی آر نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ  2 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

ایف بی آر کی جانب سے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر لاگو نہیں ہو گی، ڈیجیٹل انوائسنگ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو ہوگی جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور 37 بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، کسی بڑے صنعتکار کو بھی سیلز ٹیکس قانون کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا، سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور 37 بی کا مقصد جعلی انوائسز کی روک تھام ہے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مارکیٹوں میں کسٹم چھاپوں کے خلاف الگ اجلاس میں نیا مکینزم طے ہوگا۔ 

ایف بی آر کے مطابق موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق تاجر رہنماؤں کاشف چوہدری، خواجہ سلمان صدیقی، شرجیل میر و دیگر نے ٹیکس نظام پر مؤقف پیش کیا۔ تاجر رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago