Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا، پی ڈی ایم اے

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا، پی ڈی ایم اے

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر اور لوئر ، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

الرٹ میں پی ڈی ایم اے نے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رکھنے کی ہدایت کی ہے، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کیا جائے، جبکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کریں جبکہ عوام کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کا بتایا جائے۔

اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago