Khyber Pakhtunkhwa Tourism Authority successfully organizes "Shining Stars Leadership Camp" for orphaned children
پشاور (15 جولائی 2025) – خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے کالام کے حسین مقام پر یتیم بچوں کے لیے “شائننگ اسٹارز لیڈرشپ کیمپ” کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ میں الخدمت کے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت سینکڑوں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
کیمپ کا مقصد یتیم مگر باہمت بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنا، ان کا اعتماد بحال کرنا اور انہیں معاشرے کا بااختیار حصہ بنانا تھا۔
کیمپ میں کئی طرح کی مثبت، تعلیمی، تخلیقی اور جسمانی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں:
انڈور اور آؤٹ ڈور سیشنز
نعت خوانی اور تقریری مقابلے
انفرادی اور گروپ ایونٹس
ذہنی و جسمانی صحت کو فروغ دینے والی مشقیں
“کلین اینڈ گرین پاکستان” کے تحت صفائی مہم
بچوں نے کیمپ کے دوران وشو فارسٹ کالام میں صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور اپنے ماحول دوست رویے کا عملی ثبوت دیا۔
کیمپ کے آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔ منتظمین کے مطابق ایسے کیمپ نہ صرف بچوں کی تربیت بلکہ ان کے اندر خود اعتمادی، تخلیقی سوچ اور قیادت کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کیمپ کے اختتامی سیشن میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور سماجی شعور کو سراہا گیا، اور آئندہ ایسے مزید کیمپس کے انعقاد کا عزم بھی دہرایا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…