Record increase in oil and gas production in Pakistan
: ماڑی انرجیز نے شمالی وزیرستان بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی کامیاب دریافت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ نئی دریافت سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں ہوئی ہے، جس میں یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 310 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 64/64“ کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 پائونڈز فی مربع انچ گیج کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 70.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 310 بی بی ایل یومیہ تیل کا بہاؤ دیکھا گیا ہے۔
ماری انرجیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم اور حوصلہ افزا پیشرفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو حاصل کرنے میں سیکیورٹی فورسز، صوبائی و وفاقی حکومتوں اور شراکت داروں کے تعاون کی بھی ستائش کی۔
واضح رہے کہ ماری انرجیز اس منصوبے کی آپریٹر ہے اور اس کے 55 فیصد حقوق ہیں، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم بالترتیب 35 اور 10 فیصد حقوق کے ساتھ شراکت دار ہیں۔ اس دریافت سے نہ صرف گیس کی بلکہ تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا، جو ملکی توانائی کے بحران کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…