پشاور میں گھر کی چار دیواری کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے پڑوسی کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ پشتہ خرہ کی حدود باڑہ گیٹ میں امجد نامی شخص کی فائرنگ سے سلیمان ولد شمس الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم امجد نے فائرنگ گھر کی چار دیواری کے تنازعہ پر کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس ٹیم نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کی۔
پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں آپس میں پڑوسی ہیں، دونوں پڑوسیوں میں گھر کی چار دیواری پر تنازعہ چلا آ رہا تھا، مقتول کے بھائی شیر رحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…