Categories: Latest News

نوشہرہ: مسلم ٹاؤن میں اغواء کے بعد قتل کا سنسنی خیز واقعہ – دیور اور دیورانی قاتل نکلے

 

نوشہرہ: مسلم ٹاؤن میں اغواء کے بعد قتل کا سنسنی خیز واقعہ – دیور اور دیورانی قاتل نکلے

پشاورلائیو: نوشہرہ میں ایک افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب تھانہ نوشہرہ کینٹ کی حدود میں خاتون کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ مقتولہ عظمیٰ کو نہ کوئی غیر، بلکہ اس کے اپنے دیور اور دیورانی نے زندگی سے محروم کیا۔

تفصیلات کے مطابق، مقتولہ کے شوہر یاسین ولد جاوید ساکن مسلم ٹاؤن نے 24 مئی 2025 کو تھانہ نوشہرہ کینٹ میں اپنی اہلیہ مسماۃ عظمیٰ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 377 بجرم 365 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔

ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ڈی پی او کینٹ سرکل مقدم خان، ایس ایچ او وقاص یوسف، ایڈیشنل ایس ایچ او فیصل خان، اور او آئی آئی انور خان شامل تھے۔

تحقیقات کے دوران مشکوک بیانات اور شواہد کی روشنی میں رپورٹ کنندہ کی بہن، حمیرہ تاج دختر جاوید زوجہ تاج محمد کو حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی ثاقب ولد جاوید اور ایک اور ساتھی زاہد ولد فضل الرحمن کے ساتھ مل کر مقتولہ عظمیٰ کو “شک” کی بنیاد پر قتل کر کے لاش کو جلا دیا۔

پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر عظمیٰ کی لاش کے باقیات برآمد کر لیے، جنہیں پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے شریک جرم ثاقب کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم زاہد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے، اور حقائق کی روشنی میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago