A 28-year-old woman was gang-raped for several hours in Nowshera
: نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے شدید تشدد بھی کیا اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر گلزار علی کے ملزمان کی بہن غزالہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ ملزمان نے غزالہ اور گلزار علی نازیبہ حالت میں پکڑا تھا جس کے بعد ملزمان کی متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے شوہر گلزار علی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ گلزار علی اپنی بیوی کو ان کے پاس خود لائیں گا وہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے شوہر کی موجودگی میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب تشدد پر اتر آئے تو ان کے شوہر کو کمرے سے باہر نکالا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سنیلہ خان کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نے اسے کیری ڈبہ میں ڈال کر گاوں کے قبرستان میں بھینک دیا اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب تھانہ نظام پور میں سنیلہ خان کے شوہر سمیت چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…