17-year-old TikToker Sana Yousuf from Chitral murdered in Islamabad
اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے خوبصورت علاقے چترال سے تھا، اور وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو ان کے گھر آئے ایک مہمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم مقتولہ کے جاننے والوں میں شامل تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مقتولہ کے اہل خانہ سے بھی تفتیش جاری ہے۔
ادھر سوشل میڈیا پر واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، صارفین نے ثنا یوسف کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے قاتل کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے خواتین کے تحفظ کے لیے بھی موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…