اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے آج پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تیل سستا ہونے سے دونوں مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 31 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے 6 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 268 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک آ گئی ہے۔ تاہم پیٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کے باعث عوام کو ملنے والا ریلیف کچھ حد تک کم ہو سکتا ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی 22 روپے 75 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے 61 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پریمیم میں اضافے کے باوجود مجموعی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ پیٹرول پریمیم 17 اعشاریہ 44 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 20 اعشاریہ 34 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جبکہ مجموعی قیمت 144 اعشاریہ 57 ڈالر سے کم ہو کر 138 اعشاریہ 8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں زیادہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 322 روپے 28 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 291 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 169 اعشاریہ 10 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 151 اعشاریہ 40 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم اور معاشی ٹیم کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ حکومت ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…