Categories: Latest News

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 22،22 روپے کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 22،22 روپے کمی کردی

وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیاگیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک،گڈز  ٹرانسپورٹ ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کےلیے فیول پر سبسڈی دی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.46 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 92.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 سینٹس کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago