Categories: Latest News

فروری کی 29 کو پیدا ہونے والوں کو اپنی سالگرہ کس تاریخ کو منانی چاہیے؟

ہر 4 سال بعد فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہوتا ہے جیسا 2024 میں ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 8 ارب آبادی میں 50 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی سالگرہ 29 فروری کو ہوتی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ 29 فروری کو پیدا ہونے والے افرادعام برسوں کے دوران کس تاریخ کو اپنی سالگرہ منا سکتے ہیں؟ کیا ہر بار انہیں 4 سال کا انتظار کرنا چاہیے؟

ویسے کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیپ ڈے یعنی 29 فروری کو پیدا ہونے والوں کے لیے لیپلنگ یا لیپرز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

عموماً جو لوگ 29 فروری کو پیدا ہوتے ہیں انہیں اپنی سالگرہ منانے کے لیے 28 فروری یا یکم مارچ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ 29 فروری پر ہی برقرار رہتے ہیں۔

اس بارے میں کچھ حلقوں کے خیال میں 28 اور 29 فروری کی درمیانی شب کے بعد سے دوپہر تک پیدا ہونے والوں کو اپنی سالگرہ 28 فروری کو منانی چاہئے۔

اسی طرح جو افراد 29 فروری کی دوپہر سے درمیانی شب کے درمیان پیدا ہوتے ہیں، انہیں یکم مارچ کو اپنا یوم پیدائش مان لینا چاہیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک میں 29 فروری کو پیدا ہونے والے افراد کی سرکاری دستاویزات میں اس تاریخ کا اندراج نہیں ہوتا۔

درحقیقت ڈرائیونگ لائسنس یا دیگر دستاویزات میں ان افراد کی تاریخ پیدائش 28 فروری یا یکم مارچ درج کی جاتی ہے۔

via AAJ News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

36 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago