Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم کا اجراء

خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم کا اجراء

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے “دستک” پلیٹ فارم کے تحت موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجراء کردیا۔

 اس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی، ملکیت کی منتقلی، ٹیکس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹس جیسے تمام امور ڈیجیٹائزڈ کیے جائیں گے۔

موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور، اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی کابینہ اراکین، محکمہ ایکسائز کے حکام و اہلکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سسٹم کا باقاعدہ اجراء کیا۔

اس سسٹم کا ابتدائی طور پر تجرباتی آغاز ستمبر 2023 میں کیا گیا تھا، جس کے تحت 13,229 گاڑیوں کی رجسٹریشن، 71,654 واوچرز اور 6,437 گاڑیوں کی ملکیت کے انتقالات مکمل کیے گئے۔ اس اقدام کے ذریعے صوبائی حکومت کو 28 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی اور اس سسٹم کے تحت 13,738 گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی گئیں۔ اب اس سسٹم کو صوبہ بھر میں مکمل استعداد کے ساتھ نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس جدید سسٹم کی بدولت شہریوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹ کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ شہری اب گھر بیٹھے یہ تمام خدمات اور سہولتیں آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام سے گاڑیوں کی چوری اور غلط استعمال کا مؤثر تدارک بھی ممکن ہوگا۔

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ہم اس سمت میں بڑھ رہے ہیں جس طرف بہت پہلے بڑھنا چاہیے تھا۔ ڈیجیٹائزیشن کے وژن کے تحت اقدامات کی تکمیل پر ایکسائز حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے سرکاری امور میں شفافیت، کرپشن کا خاتمہ اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ہم نے حکومت میں آتے ہی تمام محکموں میں ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کا دانشمندانہ استعمال کر کے آمدن میں 49 فیصد اضافہ کیا ہے اور صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 11 ارب روپے کی بچت کر رہے ہیں۔ ملک ہمارا ہے ا سکے لیے قربانیاں پہلے بھی دی ہیں اور آگے بھی دیں گے، امید ہے ہمیں اپنے پورے حقوق ملیں گے، اگر نہ ملے تو ہر فورم پر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں گے تاکہ اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے تدارک کے لیے ایکسائز اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، ہم مل کر کام کریں گے تو کوئی ایسا چیلنج نہیں ہے جسے ہم حل نہ کر سکیں گے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago