Pakhtunkhwa government to lay its own power transmission line, contract with private company
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھانےکیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ کر لیا،وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں پیڈو حکام اور نجی کمپنی نے معاہدے پر دستخط کئے ،حکام کے مطابق ملتان سے مدین تک طویل 132 سے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔
حکام کے مطابق منصوبے پر 8 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور ڈیڑھ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا ، 84 میگا واٹ ملتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی نیشنل گرڈ یا صنعتوں کو فراہم ہو گی، حکام کا کہنا ہے ک سوات میں بھی پراجیکٹس سے بجلی ٹرانسمیشن لائن کےذریعے نیشنل گرڈ اور صنعتوں کو فراہم کی جائے گی، صوبے کو بجلی کے منصوبوں سے سالانہ 7 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔
حکام نے بتایا کہ سوات کوریڈور ٹرانسمشن لائن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بھی کام کیا جائے گا جس کے تحت مدین سے چکدرہ تک 80 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…