Pakistan has also been included in the best countries for tourism in the year 2024
ویب ڈیسک : سال 2024 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹریول گائیڈ بک پبلشر کمپنی لونلی پلانیٹ نے دنیا کے 10 ممالک کو 2024 میں سیاحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے،ان ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
بنیادی طور پر لونلی پلانیٹ نے ممالک، خطوں، شہروں، بہترین ویلیو اور پائیدار ٹریول کی کیٹیگریز میں 50 مقامات کے ناموں کا اعلان کیا ہے،پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
2024میں سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں منگولیا کا نام سرفہرست ہے جس کے بعد بھارت، مراکش، چلی، بینن، میکسیکو، ازبکستان، پاکستان، کروشیا اور سینٹ لوشیا بالترتیب 2 سے 10 نمبروں پر موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق 2024 کے لیے ہمارے انتخاب کیے گئے مقامات کی سیاحت لوگوں کے لیے زبردست ایڈونچر ثابت ہوگی۔لونلی پلانیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ اکتوبر کا مہینہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بہترین ہوتا ہے۔
لونلی پلانیٹ کے مطابق پاکستان میں جب مون سون کا سیزن ختم ہو جاتا ہے جبکہ خزاں کے رنگ وادی ہنزہ میں نمایاں ہوتے ہیں۔اسی طرح پاکستان کی وادیاں اور برف سے ڈھکی کوہ ہمالیہ کی چوٹیاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہیں۔کمپنی کے مطابق قراقرم ہائی وے کا سفر بھی ناقابل فراموش ہوتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…