The number of pilgrims who died due to heatwave during Hajj reached 922
لاہور: پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے تحت تقریباً 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ حجاج کے حج کوٹے کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ مجموعی طور پر 89 ہزار پرائیویٹ حجاج میں سے اکثریت کو ابھی تک منا اور عرفات میں جگہ الاٹ نہیں کی جا سکی۔
حجاج کے دستاویزات اور دیگر انتظامات کا پہلا مرحلہ 14 فروری کو مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 25 مارچ کو مکمل ہونے والا ہے۔ تاہم پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن اور وزارت مذہبی امور کے درمیان اختلافات کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت بھی ختم ہو چکی ہے۔
اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی، پاکستانی وزیر مذہبی امور اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی کی کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے بھی اس سلسلے میں سعودی وزیر کو خط لکھ کر مسئلے کے فوری حل کی درخواست کی ہے۔
اگر معاملات جلد از جلد طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ حجاج حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے جو نہ صرف حجاج کے لیے بلکہ حج آرگنائزرز اور متعلقہ حکام کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہوگا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…