Categories: Latest News

پشاور، جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

پشاور، جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے سوڑیزئی پایان میں جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل کر دیئے گئے، اس حوالے سے پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے منیف عرف طورے ولد دلبر خان سکنہ سوڑیزئی پایان نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے اور ایک رزشتہ دار کے ہمراہ کھتوں میں کام میں مصروف تھا کہ ملزمان عبدالعزیز، فضل سبحان پسران مستلی، لیاقت، عبادت پسران جبار خان، عاصم ولد ستار اور سدیس ولد عبدالعزیر نے ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کی۔ پولیس کو مزید بتایا گیا کہ ان متذکرہ بالا ملزمان کی فائرنگ سے میرا بیٹا منصف اور رشتہ دار وقاص لگ کر موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ میں بال بال بچ گیا، اور اس تمام تر واقعے کی اصل وجہ جائیداد بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور دیگر ٹیم موقع پر فوری پہنچ گئی، اور فورک کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سدیس ولد عزیز کو گرفتار کر لیا، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے تفتشص کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ پشاور کے مضافاتی علاقے سوڑیزئی پایان میں جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل کر دیئے گئے، اس حوالے سے پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

17 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago