Categories: Latest News

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے قرض فراہم کرنے والی 43 ایپس بلاک کردیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 43 لون ایپلیکشنز بلاک کردیں۔

جیو نیوز: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ قرض دینے والی 43 ایپلی کیشنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی مشاورت سے بلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قرض دینے والا مافیا سوشل میڈیا پر عوام کوبلیک میل کررہا ہے، عوام ایسی ایپلی کیشنزکی شکایت پی ٹی اے اورایف آئی اے کو دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے سائبرکرائم ایسے عناصرکے خلاف ازخود کارروائی کرے۔

وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ صارفین اشتہارات سے متاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سے شیئرنہ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں محمد مسعود نامی شخص نے قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کی دھمکیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی تھی۔

اس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جس کے بعد مزید متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago