Lightning made the woman a millionaire overnight
ہم نیوز – واشنگٹن: آسمانی بجلی سے خوفزدہ ہو کر شاپنگ سینٹر میں پناہ لینے والی خاتون کی قسمت نے انہیں غیر متوقع طور پر کروڑ پتی بنا دیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں ایک خاتون نے ڈرائیونگ کے دوران کڑکنے اور قریب ہی گرنے والی آسمانی بجلی سے خود کو بچانے کے لیے ایک نزدیکی شاپنگ سینٹر میں پناہ لی تو وہاں پاور ہال میں موجود لاٹری ٹکٹ بھی خرید لیا۔
خاتون نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اگلی صبح اس وقت وہ حیران رہ گئیں جب انہوں نے دیکھا کہ جو لاٹری کا ٹکٹ انہوں نے خریدا تھا اس میں 50 ہزار امریکی ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موسم خراب نہ ہوتا، آسمانی بجلی نہ کڑکتی، قریب نہ گرتی تو ڈرائیونگ چھوڑ کر شاپنگ اسٹور میں پناہ نہ لیتیں، نہ لاٹری ٹکٹ خریدتیں اور نہ ہی انہیں یہ انعام ملتا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملنے والی انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…