Categories: Latest News

پیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری، متعدد گرڈ اسٹیشنز سے بجلی معطل رہے گی

پیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری، متعدد گرڈ اسٹیشنز سے بجلی معطل رہے گی

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے مرمتی اور ضروری تکنیکی کاموں کے باعث مختلف گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پیسکو کے اعلامیے کے مطابق پیسکو کالونی گرڈ اسٹیشن سے 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جس سے زین تارہ، شاہی باغ ایکسپریس، حسن گڑھی، شاہی باغ، راشد آباد اور شامی روڈ فیڈرز سے منسلک صارفین متاثر ہوں گے۔

اسی طرح پی اے ایف بیس گرڈ اسٹیشن سے بھی 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے متعلقہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن سے 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران نیو بدھ بیر، ماشوگگر، بڈھیر، سربند، شیخان، شہاب خیل اور اے ڈبلیو ٹی فیڈرز کے صارفین بجلی سے محروم رہیں گے۔

رجڑ گرڈ اسٹیشن سے 22 جون کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے رجڑ گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز متاثر ہوں گے۔

پبی گرڈ اسٹیشن سے 22 سے 27 جون تک روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جس سے عجب گھر فیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے۔

اسی طرح نوشہرہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن سے بھی 22 سے 27 جون تک صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے متعلقہ فیڈرز کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مردان گرڈ اسٹیشن سے 20، 21، 27 اور 28 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ اس دوران شاہ ڈھنڈ، کرنل جواد خان شہید، طوس بابینی، رورل 1 اور 2، گڑھی کپورہ، لاسن ٹوبیکو فیکٹری، نیو پرہوتی، جگناتھ، طورو، نیو بغدادہ، بالا گڑھی، گڑھی دولت زئی، عیدگاہ، ڈنڈ بابا، دوران آباد، شنکر، گجو خان اور ملاکنڈ روڈ فیڈرز متاثر ہوں گے۔

پیسکو نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول کے مطابق بجلی بندش کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

53 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago