Categories: Latest News

پشاور، جائیداد تنازعہ پر25سالہ ڈاکٹر، جرگہ میں جھگڑے پر نوجوان قتل

پشاور، جائیداد تنازعہ پر25سالہ ڈاکٹر، جرگہ میں جھگڑے پر نوجوان قتل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ واقعات تھمنے میں نہیں آ رہے، حالیہ واقعات میں جائیداد تنازعہ پر25سالہ ڈاکٹر جبکہ جرگہ میں جھگڑے پر نوجوان قتل کر دیئے گئے۔
واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے ناصر باغ میں نوجوان ڈاکٹر کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول کا چچا کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی اختر جمال ولد سلطان محمد سکنہ ملاکنڈھیر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اس کا 25 سالہ بھائی ڈاکٹر سید احمد اور دوسرا بھائی حامد محمود سلطان مارکیٹ ملاکنڈھیر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے آ کر ان پر فائرنگ کی۔
اس حملے میں ڈاکٹر سید احمد کو سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اختر جمال بال بال بچ گیا، مدعی نے قتل کا الزام اپنے چچا فضل اکبر اور چچازاد یوسف پر عائد کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے چھاپے کے دوران مقتول کے چچازاد یوسف کو گرفتار کر لیا، تاہم اس کا چچا فرار ہو چکا ہے۔
دوسری جانب پشاور کے علاقے انقلاب میں 30 سالہ نوجوان سیف اللہ کو 3 ماہ قبل جرگہ کے دوران ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے مسلح افراد نے ماں کے سامنے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا، مقتول کی والدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سیف اللہ، جو مخالف فریق سے جرگہ میں شامل تھا، کے ساتھ 3 ماہ قبل جرگہ میں ہاتھاپائی ہوئی تھی، جس کا ملزمان کو رنج تھا۔
گزشتہ روز مقتول اپنی والدہ کے ساتھ گندم کی کٹائی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا، جہاں ملزمان پہلے سے موجود تھے اور انہوں نے ان پر فائرنگ کر دی، اس حملے میں سیف اللہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی والدہ بال بال بچ گئی۔
پولیس نے ملزمان آصف اور ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago