Categories: Latest News

پشاور: جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، فائرنگ میں‌ایک زخمی

پشاور: جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، فائرنگ میں‌ایک زخمی

ویب ڈیسک: تھانہ گلبہار کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، فائرنگ میں‌ایک زخمی بھی ہوا
واقعات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود حسین آباد شیل پمپ کے قریب جائیداد کے تنازعے پر بھائی کی سوتیلے بھائی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے بعد زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلہے سپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ گلبہار کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ ٹی ٹی سی روڈ پر پیش آیا جس میں ملزمان عدنان اور سراج پسران سعید اللہ ساکنان شہید آباد پھندو نے جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلے بھائی پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کر کے جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا جبکہ اس دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا.
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ملزمان کے سوتیلے بھائی زبیر ولد سعید اللہ اور رشتہ دار لعل محمد ولد اکبر خان زخمی ہوگیے۔
دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اور تحقیقات شروع کر دیں۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کی کارروائی جاری ہے۔

via Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago