Categories: Latest News

پشاور؛ گاڑی پر فائرنگ سے  6 افراد جاں بحق، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل

پشاور؛ گاڑی پر فائرنگ سے  6 افراد جاں بحق، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل

فقیر آباد، پھندو، شاہ پور سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں 10 افراد کے قتل کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے

پشاور: جمیل چوک میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

احتشام خان: پشاور کے تھانہ پھندو پولیس کے مطابق 6 افراد کے قتل کا واقعہ جمیل چوک رنگ روڈ پر پیش آیا ہے جب وہ شادی کی تقریب کے بعد واپس گاڑی میں جا رہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص کے نام سے ہوئی۔

پشاور میں فائرنگ کے مذکورہ واقعے میں ایک راہگیر یحییٰ ولد سرکار بھی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا اور  ثاقب ولد سید احمد شاہ زخمی ہوا ہے۔

واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین دوست شامل ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق ہزار خوانی اور دوسرے کا صوابی سے بتایا جا رہا ہے۔

گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع پر ایس پی فقیر آباد محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم مقتولین کے لواحقین کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق پھندو میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں ہزار خوانی کے سابق ناظم حمایت خان کے جوان سالہ فرزند اسامہ کو بھی قتل کردیا گیا اور پولیس نے بتایا کہ بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والے مقتولین کی سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی۔

خیال رہے کہ پشاور میں اسلحے کی بھرمار اور گلی گلی اسلحے کی نمائش کے باعث قتل کی بڑھتی وارداتوں پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران فقیر آباد، پھندو، شاہ پور سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں 10 افراد کے قتل کےبعد شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں اسکول ٹیچر کو قتل کیا گیا تھا اور فقیر آباد میں ہی ٹک ٹاکر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اسی طرح شاہ پور میں لیڈی کانسٹیبل اور پھندو میں گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

7 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago