Categories: Latest News

پشاور:خزانہ کی حدود میں کمسن بچی کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ خزانہ میں کمسن بچی کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ بخشو پل ، گائوں مسلم آباد ریاض گھڑی میں نامعلوم افراد نے دن دو بجے 3سالہ یمنی نامی بچی کو گھر کے باہر سے اغواکیا جس کے بعد تھانہ خزانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔
رات بارہ بجے گھر کے سامنے بچی کی لاش پھینک دی گئی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اس طرح کے واقعات علاقے میں معمول بن چکے ہیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے روک تھام کے لئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
بچی کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انکو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

via Mashirq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

19 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago