Categories: Latest News

پشاور: لوٹ مار کی وارداتوں کی روک تھام، ابابیل فورس بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام

پشاور میں رہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ابابیل فورس 3 سال گزرنے کے باجود بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ابوبکرصدیق(جیونیوز): ابابیل فورس کے 80 سے زائد موٹرسائیکلوں اور 170 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل دستے کا کام رہزنی کی وارداتوں پر قابو پانا ہے تاہم ایسا دن نہیں گزرتا جب شہر میں درجنوں رہزنی کی وارداتیں نہ ہوتی ہوں لیکن روزانہ 200 کلومیٹر سے زیادہ گشت کرنے کے باوجود اس فورس کی نظر کبھی کسی رہزنی کی واردات پر نہیں پڑی۔

اس فورس کے قیام کا اثر جرائم کی کمی پر پڑا ہو یا نہ ہو تاہم صوبے کے خزانہ پر ضرور پڑا ہے جہاں سے ماہانہ لاکھوں روپے اس فورس پر خرچ ہوتے ہیں۔

ابابیل فورس کا قیام 2021 میں عمل میں لایا گیا تھا جس کیلئے صوبے کے 18 اضلاع سے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ رواں سال ابابیل فورس نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کی ابابیل فورس سے رہزنی کی وارداتوں کی روک تھام تو نہ ہوسکی تاہم اب ان اہلکاروں سے ناکہ بندیاں لگا کر منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرنے کا کام لیا جا رہا ہے اور پولیس فورس اپنی ناکامی پر انوکھی منطقیں پیش کر رہی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

8 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

19 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago