Categories: Latest News

پشاور: بینک میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کرانے والا ملزم گرفتار

پشاور میں جعل ساز نے بینک حکام کے ساتھ ہی فراڈ کر دیا۔ مبینہ طور پر ملزم نے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کرا دی۔

(ہم نیوز): ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزم ہارون نے گزشتہ ماہ 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں جمع کروائے تھے۔

گرفتار ملزم نے 29 اپریل کو 50 لاکھ روپے کی رقم لاہور کے ایک نجی بینک سے نکلوائی۔ جس کے بعد ملزم نے مزید 2 کروڑ روپے نکلوانے کے لیے ڈرافٹ تیار کروایا تاہم پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور میں واقع نجی بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

نجی بینک کی پشاور برانچ کے منیجر کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے 27 اپریل کو پشاور میں جمع کروائی گئی رقم جعلی تھی۔ ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لیے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کیے۔ 2 دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا تو پتہ چلا کہ نوٹ جعلی ہیں۔

بینک اسٹاف کے مطابق ملزم ہارون موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہتا تھا اور اس روز ملزم ہارون بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہو گیا تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago