Categories: Latest News

پشاور، جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 45 گرفتار

پشاور، جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 45 گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
شہر کے اہم تجارتی مراکز اشرف روڈ، آٹا مارکیٹ، چوک یادگار، نمک منڈی، پیپل منڈی اور پشاور کینٹ کے مختلف بازاروں میں سرچ آپریشنز کئے گئے، مشترکہ کارروائیوں کے دوران 45 افراد کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی قائم کر دی ہیں جبکہ اندرون شہر اور دیگر بازاروں میں آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ رہائشی علاقوں میں بھی تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے اور وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
رمضان المبارک سے قبل غیر قانونی مہاجرین اور جعلی دستاویزات بنانے والے عناصر کیخلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے، سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف الزامات اور جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث افراد کے مجموعی طور پر 72 ہزار 703 قومی شناختی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی دستاویزات حاصل کرنے یا بنانے والوں کے خلاف مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ پشاور میں جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago