Categories: Latest News

پشاور : فقیر آباد ڈویژن پولیس کی اہم کارروائی،جعلی شناختی کارڈز بنانے والا گروہ بےنقاب

پشاور : فقیر آباد ڈویژن پولیس کی اہم کارروائی،جعلی شناختی کارڈز بنانے والا گروہ بےنقاب

عدنان بشیر خان: ایس پی فقیر آباد ڈویژن ریشم جہانگیر کی ہدایت پر ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل اعجاز نبی خان، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان اور دیگر پولیس نفری نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرنے میں ملوث منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ملزمان اعتزاز ، سلیمان خان، نسیم شاہ، فواد، عرفان اجمل، آصف اور قاری بشیر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق ایک منظم گروہ سے ہے، جن کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ گینگ صوبے کے مختلف اضلاع سمیت پشاور میں ایجنٹس کے ذریعے ایسے کمزور اور ضرورت مند پاکستانی شہریوں کو تلاش کرتا تھا، جن سے ان کے خاندانی اور پاکستانی دستاویزات حاصل کیے جاتے تھے۔ بعد ازاں ملزمان بھاری رقوم کے عوض غیر ملکی شہریوں کو جعلی طریقے سے پاکستانی شہریوں کے شجرہ نسب میں شامل کرکے ان کے لیے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات تیار کرواتے تھے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں بعض غیر ملکی عناصر اور ان کے سہولت کار حساس معلومات اکٹھی کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں، جس پر پولیس اور دیگر حساس ادارے مشترکہ طور پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں فقیر آباد ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس گینگ کی شاخیں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی منظم انداز میں کام کر رہی ہیں، جن کے خلاف جلد مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے، کیونکہ جعلی شناختی دستاویزات نہ صرف قومی سلامتی بلکہ قانونی و انتظامی نظام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کے مطابق ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago