Categories: Latest News

پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ

پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ

 پشاور: لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور مشتعل مظاہرین گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ کرلیا اور متعدد فیڈرز سے بجلی بھی آن کردی۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر لیا ہے جہاں  500سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

ترجمان پیسکو نے بیان میں کہا کہ مظاہرین کی جانب سے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کیا  گیا اور عملے کو گرڈ سے باہر نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور ملحقہ علاقوں کے فیڈرز سے ہے اور گلوزئی، محمدزئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈر زبردستی آن کردیے گئے ہیں۔

ترجمان پیسکو کا کہنا تھا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کر لی ہے جبکہ گزشتہ روز گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے ناظمین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا۔

via Express News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago