Disclosure of use of PUBG game for terrorism in Khyber Pakhtunkhwa
ویب ڈیسک (ہم نیوز): ضلعی پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہلی بار پپ جی گیم کا استعمال کر رہے ہیں۔ زیادہ تر دہشت گرد تنظیمیں ٹیلی گرام کا استعمال کرتی ہیں لیکن پہلی بار سوات میں دہشت گردوں نے یہاں کارروائیوں میں پپ جی گیم کو استعمال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ 3سے 4 دہشت گرد گروپ میں بات چیت کرتے ہیں۔ ان کو اس بات کا علم تھا کہ پپ جی گیم کی چیٹ مانیٹرنگ نہیں ہوتی۔ اس لیے خفیہ طریقے سے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ہدف حاصل کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سوات پولیس و سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی میں پولیس چوکی نویکلے بنڑ سوات پر بم دھماکہ میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن سے اسلحہ، ایمونیشن اور وقوعہ میں استعمال شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز میں پب جی گیم بھی انسٹال تھا۔ جس کی چیٹ سے اہم شواہد سامنے آئے۔
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…