peshawar live news-update
پشاور – : پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس سے ایک وکیل زخمی ہوگیا۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اے این پی کی وکلا تنظیم ملگری وکیلان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا گیا۔
اے این پی کے وکلا کا مؤقف تھا کہ مخصوص جماعت کو مقدمات میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، انہوں نے غیر سیاسی عدلیہ کے لیے نعرہ بازی کی۔
اس دوران ملگری وکیلان کے احتجاج میں انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے نوروز خان ایڈووکیٹ نے مداخلت کی جس پرملگری وکیلان اور آئی ایل ایف ممبران آپس میں لڑپڑے۔
لڑائی کے دوران وکلا نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس میں ملگری وکیلان کا ایک وکیل زخمی ہوگیا۔
بعدازاں انصاف لائرز فورم کے نوروز خان ایڈووکیٹ کو نکال کر معاملہ ختم کردیا گیا۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…