Categories: Latest News

پشاور میں پرتشدد مظاہرے میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کو پناہ دینے پر پہلامقدمہ درج

پشاور میں پرتشدد مظاہرے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو پناہ  دینے  پر  پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جیو نیوز: پشاور میں پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج میں توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات قائم کردیےگئے۔

ضلع بونیر میں پی ٹی آئی کے 3  رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف بونیرکے رہنما بختیارعلی اور ہشتم خان کے خلاف تھانہ  گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212  پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پی ٹی آئی رہنماؤں مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی تھی۔

پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماؤں کو متعلقہ ملزمان کے ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے گزشتہ روز  پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

12 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

23 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago