BRT Peshawar's decision to impose fines for stopping buses or closing corridors
ویب ڈیسکج: عیدالاضحی کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو فعال رکھتے ہوئے بند نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے عید تعطیلات میں سروس جاری رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی ۔
مسافروں کی سہولت کے لیے عید کے بعد اتوار کے روز ای آر-01 روٹ کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ترجمان ٹرانس کے مطابق اتوار 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ای آر-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں جبکہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔
عید کے دوسرے اور تیسرے روز بی آر ٹی بس سروس صبح 6 بجے شروع ہوگی اور رات دس بجے تک فعال رہے گی۔
صدف کامل نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…